پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

صوبوں میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے پر اتفاق ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں ملک بھر میں رات ساڑھے 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے پر صوبوں میں اتفاق ہوگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزرا اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی پر وزرا اعلیٰ سے اہم مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 7 جون 2022 کے اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے تجاویز اور فیصلوں سے متعلق صوبائی وزرا اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔

چاروں صوبوں نے بازار اور دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اصولی طور پر اتفاق کیا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرا اعلیٰ نے دو دن کی مہلت مانگی تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی و کارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں۔

اجلاس میں صوبہ خیبر پختون خوا کی نمائندگی چیف سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی۔ وزرا اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں