خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد نہیں ہوا۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ کور کمانڈر کی دعوت افطارپر گئے جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی، دعوت افطار کو اسلامی روایات کے مطابق قبول کیا گیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ افطاری کے بعد کابینہ ممبران کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی الیون کور میں سیکورٹی معاملات کیلئے اسپیشلائزڈ بریفنگ روم مختص ہے بریفنگ کے بعد سوال و جوابات کا سیشن ہوا اور وزیراعلیٰ نےخطاب بھی کیا، وزیر اعلیٰ نےسیکیورٹی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج سے فعال رابطوں اور تعاون پر یقین رکھتےہیں، افغانستان سے طویل بارڈر ہے اور اداروں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی اداروں کیساتھ مل کر آگے بڑھیں گے چند لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا کر سیاست زندہ کرنےکی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔