بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

صوبائی حکومت نے سندھ کے شہریوں کو بڑی خبر سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز میں تدریسی عمل کی اجازت نہیں ہوگی، جو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے شہریوں کےلیے بڑی خبری آگئی، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کل معمولات زندگی جوں کے توں رہیں گے، سندھ حکومت نے شہریوں کے معمولات زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کاروبار کھولنے بند کرنے سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی، شہری ایس او پیز کے تحت دفاتر آئیں گے اور کاروبار بھی ایس او پی کے تحت کھلے گا اور بند ہوگا۔

- Advertisement -

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ محدود پیمانے پر ٹرانسپورٹ کی بحالی سے متعلق کل کے بعد فیصلہ ہوگا جبکہ دکانداروں کو وقت میں رعایت سے متعلق فیصلہ بھی کل کے بعد ہوگا البتہ جن چیزوں پر پابندی ہے ان پر کل بھی رہے گی۔

سائیں سرکار کا کہنا ہے کہ کل وزیراعظم چاروں صوبوں کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس دوران جو فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں