تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جرمنی کے صوبائی وزیر مالیات کی مبینہ خود کشی، لاش پٹری سے ملی

فرینکفرٹ : جرمنی کے صوبائی وزیر مالیات ٹرین کی پٹری پر مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے خود کشی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن پولیس کو شہر ہوخ ہائم کے قریب ریاست ہیسے کے وزیر مالیات تھوماس شیفر کی لاش تیز رفتار ٹرینوں کی پٹری سے ملی۔ یہ شہر فرینکفرٹ اور مائنز کے درمیان واقع ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے طبی عملے کو اس 54سالہ شخص کی لاش سے متعلق اطلاع دی تھی۔
صوبائی وزیر کی لاش ٹرین کی پٹری سے ملنے کے بعد پولیس کو شبہ ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے۔

بعد ازاں تفتیش کاروں نے تصدیق کر دی کہ ہلاک ہونے والا شخص ریاستی وزیر مالیات تھوماس شیفر ہی ہے اور یہ بظاہر خود کشی کا معاملہ دکھائی دیتا ہے تاہم پولیس نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

جرمنی میڈیا کے مطابق 54 سالہ شیفر حالیہ دنوں میں باقاعدگی سے ٹیلی وژن پر دکھائی دے رہے تھے۔ گزشتہ دنوں انہیں ایسے کئی پروگرامز میں دیکھا گیا جن میں انہوں نے عوام کو کورونا وائرس کے اس بحران کے دوران حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے امدادی پیکج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر کی ہلاکت پرصوبے کے وزیراعلی فولکر بوفیے نے کہا کہ ہمارے لیے یہ خبر ناقابل یقین اور صدمے کا باعث ہے، اور یقین ہی نہیں آ رہا کہ شیفر اس طرح اچانک اور غیر متوقع انداز میں اس دنیا سے چلا جائے گا۔ ہماری تمام تر ہمدریاں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -