اشتہار

ویڈیو: امریکی اور چینی طیارے خطرناک حد تک آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا اور چین کے طیارے فضا میں آمنے سامنے آگئے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جارحانہ کارروائی کا الزام عائد کیا ہے۔

چین نے بحیرہ جنوبی چین کے اوپر امریکی نگرانی والے طیاروے کے واقعے کو امریکا کی ’اشتعال انگیزی‘ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کے روز کہا کہ چین پر کڑی نگرانی کے لیے امریکا کی جانب سے طویل مدتی اور بار بار جہازوں اور طیاروں کو بھیجنے سے چین کی قومی خودمختاری اور سلامتی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی اشتعال انگیز، خطرناک سرگرمی سمندروں پر سیکورٹی کے مسائل کی وجہ ہے چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے پختہ تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

امریکی فوج نے منگل کو کہا کہ ایک چینی لڑاکا پائلٹ نے گزشتہ ہفتے بحیرہ جنوبی چین کے اوپر کام کرنے والے امریکی نگرانی کے طیارے کے قریب "غیر ضروری طور پر جارحانہ کارروائی” کا مظاہرہ کیا۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں ایک چینی لڑاکا طیارہ امریکی طیارے کے سامنے کراس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں