کراچی : پی ایس94لانڈھی کے تمام149پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے ہاشم رضا کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اشرف جبار دوسرے نمبر پر رہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔
اے آر وائی نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے، پی ایس چورانوے کراچی پر ضمنی انتخاب کا سب سے پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ نشر کیا۔
لانڈھی کے اس حلقے کے تمام 149پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار ہاشم رضا215367ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کےاشرف جبار8978ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔
مزید پڑھیں : کراچی، ضمنی انتخابات، پی ایس 94 میں پولنگ کا وقت ختم
یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد وجاہت 32729 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے تھے ان کے مدمقابل ٹی ایل پی کے امیدوار محمد شعیب الرحمن نے 14030 ووٹ حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 نومبر کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما محمد وجاہت کے انتقال کے بعد پی ایس 94 کی نشست خالی ہوئی تھی۔