اسلام آباد : تھانہ انڈسٹریل ایریا کے حوالات میں گرفتار ملزم کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، اعلیٰ پولیس حکام نے ایس ایچ اور کو معطل کردیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی نے میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم بہادر کو پولیس نے کار چوری کے الزام میں گرفتار کر کے لاک اپ کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم پہلے بھی متعدد مقدمات میں چالان یافتہ تھا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق ملزم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے، تحقیقات میں ملزم پر تشدد ثابت ہوا تومزید کارروائی ہوگی۔
،ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم سے کار چوری کی تحقیقات کرنے والا تفتیشی افسر بھی زیر حراست ہے۔