تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پی ایس 43: پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر مخالفین کا حملہ

سانگھڑ: صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں صوبائی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس 43 سانگھڑ میں پی ٹی آئی کے الیکشن دفتر پرپی پی کارکنان نے دھاوا بولا اور واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کردی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد پی ٹی آئی کے الیکشن آفس میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بینرز اکھاڑ رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے واقعے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ پی پی رہنما شازیہ مری نے پی ایس 43 سانگھڑ میں غنڈہ گردی شروع کرائی ہے، ان کی ایما پر الیکشن دفاتر پر حملہ کئے جارہے ہیں اور انہیں زبردستی بند کرایا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ سانگھڑ میں ہمارا دفتربند کرانےکی ویڈیو پی پی کےعہدیدار نے پوسٹ کی، معاملے کی مزید جانچ پڑتال کے لئے جمعرات کو سانگھڑ جا رہا ہوں ،زبردستی بند کرائے گئے دفاتر کو پھر سے کھلواؤں گا، کسی کے لئے میدان اکیلا نہیں چھوڑیں گے نہ ہی ہمارے کارکن لاوارث ہیں۔

دوسری جانب پی ایس 43 سے پی ٹی آئی امیدوار مشتاق جونیجو نے واقعے کی رپورٹ پیرمل تھانے میں درج کرادی ہے۔

پی ٹی آئی کےرکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی جانب سے بھی پی ایس 43 سانگھڑ میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، اپنے بیان میں رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ شازیہ مری انتظامی بدمعاشیوں سے باز رہیں، حملے سے ثابت ہوا کہ پی پی کے جیالوں پر شکست کا خوف طاری ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ نشست پر سولہ فروری کو ضمنی الیکشن ہوگا۔

Comments

- Advertisement -