اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ایس 70 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کا کلین سوئپ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی بدین کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ ‏کر لیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی امیدوار حاجی محمد ہالیپوٹو 46354 ووٹ لے کر ‏کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ جے یو آئی کےگل حسن 6342 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر رہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ایس70 بدین کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام میں کہا ‏کہ پی پی امیدوار کی کامیابی ضلع بدین کی عوام کی فتح ہے، ماتلی کی عوام نےدھاندلی کوناکام ‏بنایا، سلیکٹڈ کو بھی مسترد کر دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کوضمنی انتخابات میں مسلسل شکست ہورہی ہے، ضمنی ‏انتخابات میں پی ٹی آئی اورحواری ضمانتیں ضبط کراچکےہیں، موجودہ صورتحال سلیکٹڈحکمرانوں ‏کےلیےآئینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب نوشتہ دیوار پڑھو اور گھرجاؤ، پی پی عوام کےحقوق کی لڑائی لڑرہی ‏ہے، عوامی مسائل کےحل کیلئےدن رات کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں