تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک ہفتے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنی رقم جاری ہوئی؟

اسلام آباد: رواں مالی سال 21-2020 میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 269 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری وفاقی ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات جاری کردی گئیں، پی ایس ڈی پی کی مد میں 269 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 180 ارب 87 کروڑ، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 37 ارب 29 کروڑ اور کابینہ ڈویژن کے لیے 28 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔

دستاویز میں کہا گیا کہ وزارت خزانہ کے لیے 32 ارب 34 کروڑ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 53 ارب 7 کروڑ، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لیے 14 ارب 3 کروڑ اور این ٹی ڈی سی، اور پیپکو کے لیے 11 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔

وزارت ریلویز کے لیے 11 ارب 75 کروڑ، وزارت صحت کے منصوبوں کے لیے 6 ارب 79 کروڑ، وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 6 ارب اور تخفیف غربت ڈویژن کے لیے 6 کروڑ 75 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 23 ارب 84 کروڑ جبکہ ایرا کے لیے 75 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -