پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

’باقی 10 کھلاڑی کیا کررہے ہیں‘ احمد شہزاد بابر کی حمایت میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اوپننگ بیٹر احمد شہزاد پی ایس ایل 10 سے باہر ہونے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کا سفر لاہور قلندرز کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کے بعد ختم ہوگیا، ملتان سلطانز کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہونے والی زلمی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر احمد شہزاد نے بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے سوال کیا کہ توقعات کا بوجھ ہمیشہ ایک کھلاڑی پر ہی کیوں پڑتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہاں بابر اعظم آؤٹ آف فارم ہیں، ان کی آخری نصف سنچری بھی سست رفتار سے بنی لیکن ان پر ہمیشہ دباؤ کیوں رہتا ہے، کرکٹ ٹیم گیم ہے، باقی 10 کیا کررہے ہیں؟ وہ قلندرز کے خلاف رسک لے رہے تھے جو صحیح طریقہ تھا، باقی بیٹرز کہاں ہیں، احتساب سلیکٹو نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 13 اوورز میں پشاور زلمی کو 150 رنز کا ہدف تھا جس کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم 8 وکٹوں پر 123 رنز ہی بناسکی۔

لیگ کے آغاز سے زلمی کبھی ناک آؤٹ مرحلے سے باہر نہیں ہوئے، 2017 میں زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں ٹائٹل جیتا اور چار مرتبہ فائنل میں پہنچے۔

زلمی نے پی ایس ایل 10 میں اپنی مہم کا اختتام دس میچوں میں چار کامیابیوں اور چھ ناکامیوں کے ساتھ کیا، ان کے آتھ پوائنٹس اور -0.293کا رن ریٹ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں