پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 : کس کھلاڑی کو کون سا ایوارڈ دیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے بعد لاہور قلندرز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر فتح اپنے نام کی، تاہم مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو کون سے ایوارڈ دیے گئے؟

پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار فاتح بنی ہے، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے سکندر رضا کے چوکے کی مدد سے حاصل کیا۔

لاہور قلندر کی جانب سے کوشل پریرا 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر آفیشلز کے ہمراہ پی ایس ایل 10 کے فائنل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاھین شاہ آفریدی کو وننگ ٹرافی تھمائی۔ جس کے بعد تمام کھلاڑی خوشی اور فرط جذبات سے مغلوب ہوکر نعرے لگانے لگے۔

میچ کے بعد ہونے والی خصوصی تقریب میں ٹورنامنٹ میں بہترین مجموعی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مختلف انعامات سے نوازا گیا۔

ایوارڈز کن کھلاڑیوں کو ملے؟

لاہور قلندرز کے کوشل پریرا کو شاندار بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز بیٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی ایونٹ کے بہترین بولر قرار پائے جبکہ لاہور قلندرز کے ہی سکندر رضا کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں لاہور قلندرز کے محمد نعیم پاکستان سپر لیگ 10 کے بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار پائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

فاتح ٹیم کیلیے خطیر انعامی رقم

ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے سے زائد) بھی حاصل کرلی۔

رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے۔

مزید پڑھیں : پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز نے صرف ایک گیند قبل اس دلچسپ مقابلے میں گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی

پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں