پاکستان کے سپر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے خلاف ایک ہی میچ میں لیگ کی تاریخ کے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔
طویل عرصہ سے بیٹنگ میں جدوجہد کرنے والے پاکستان کے اسٹار بیٹر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف نا قابل شکست نصف سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو دوسری فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تاہم اس کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہے۔
بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف 42 گیندوں پر 56 رنز کی اننگ کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس اننگ میں انہوں نے ایک چھکا لگانے کے ساتھ 7 چوکے بھی لگائے۔
اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 400 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ اس فہرست میں فخر زمان 254 چوکوں کے ساتھ دوسرے جب کہ محمد رضوان 236 چوکے لگا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ وہ پوائنٹس ٹیبل پر دو فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
بابر اعظم دوبارہ کیسے رنز کے ڈھیر لگا سکتے ہیں؟ لیجنڈری قومی کپتان کا مشورہ