پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور آج نیشنل اسٹیڈیم میں لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔

تاہم میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اؔل راؤنڈر میتھیو شارٹ زخمی ہونے کے باعث پورے ایونٹ سے ہی باہر ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جاری بیان کے مطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔ پاکستان آمد کے بعد ان کی انجری سے ریکوری بہترین تھی۔

دفاعی چیمپئن کے مطابق میتھیو شارٹ نے دوبارہ تکلیف محسوس کی جس کی وجہ سے انہوں نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر نوجوان آل راؤنڈر کی دستبرداری کا فیصلہ کیا، جس کے بعد میتھیو شارٹ اپنے وطن روانہ ہو گئے ہیں اور وہ وہاں کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 ٹرافی جیتنے کیلیے پر عزم

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں