پی ایس ایل 10 کے 15ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی، میچ کے اختتام پر کنگز کے کپتان نے ہارنے کی وجہ بتائی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آخری اوور میں 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی کوئٹہ کے 143رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹ پر 137رنز بناسکی تھی۔
تاہم میچ میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے گفتگو میں کہا کہ لڑ کر ہاریں تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن اپوزیشن کو اس طرح میچ گفٹ کرنا ناقابل قبول ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر جیتا جتایا میچ ہارنے پر برہم ہوگئے انہوں نے کہا کہ گیند بازوں نے شاندار پرفارمنس دی لیکن ٹاپ آرڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد بلے بازوں نے بالکل بھی مثبت کرکٹ نہیں کھیلی۔