پی ایس ایل 10 کے دسویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب ہوئی جس میں تمام فرنچائزز نے کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب حضوری باغ لاہور میں ہوئی۔ اس تقریب میں لیگ کی تمام فرنچائز کے کوچز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے اسکواڈ کو مکمل کیا۔
پلاٹینیم کیٹیگری
لاہور قلندر نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیمپن، پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کیڈ مور کا انتخاب کیا۔
ملتان سلطانز نے مائیکل بریسیول اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا۔
راؤنڈ 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹٓرز نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے فہیم اشرف کو اسکواڈ میں شامل کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن اور کراچی کنگز نے عباس آفریدی اور ایڈم ملنے کا انتخاب کیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری
کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، پشاور زلمی کوربن بوش، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیسن ہولڈر، لاہور قلندرز کوشل پریرا اور زلمی نے محمد علی کو منتخب کیا ہے۔
گولڈ کیٹییگری
گولڈ کیٹگری میں پشاور زلمی نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے عبدالصمد کو منتخب کیا ہے، ملتان سلطانز نے محمد حسنین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دورشاس جبکہ کراچی کنگز نے عامر جمال کا انتخاب کیا ہے۔
ملتان سلطانز نے کامران غلام اور پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں ناہید رانا کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
راؤنڈ 2
پشاور زلمی نے دوسرے راؤنڈ میں آل راؤنڈر حسین طلعت کو منتخب کیا ہے۔
سلور کیٹیگری
ملتان سلطانز نے عاکف جاوید، کراچی کنگز میر حمزہ، اسلام آباد یونائیٹڈ سلمان ارشاد، لاہور قلندرز آصف آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز خرم شہزاد اور پشاور زلمی نے احمد دنیال کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
راؤنڈ 2
پشاور زلمی نے نجیب اللہ زردان، کوئٹہ حسیب اللہ خان، اسلام آباد محمد نواز، کراچی کنگز لٹن داس، لاہور آصف علی، ملتان سلطانز نے طیب طاہر کا انتخاب کیا ہے۔
راؤنڈ 3
لاہور قلندرز نے رشاد حسین کو منتخب کیا ہے، اسلام آباد اینڈریو گوس، ملتان سلطانز گداکیش موتی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کائل جمیسن، سلطانز جوش لٹل، قلندرز نے محمد اخلاق کو منتخب کیا ہے۔
ایمرجنگ کیٹیگری
ایمرجنگ کیٹیگری میں راؤنڈ ون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز حسن نواز، پشاور زلمی نے معاذ صداقت کو منتخب کیا ہے، کراچی کنگز نے ریاض اللہ، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود، لاہور قلندرز نے مومن قمر کا انتخاب کیا ہے۔
راؤنڈ 2:
دوسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے فواد علی کو منتخب کیا ہے، لاہور قلندرز نے محمد آذب، اسلام آباد نے حنین شاہ، ملتان سلطانز نے عبید شاہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد ذیشان کا انتخاب کیا ہے۔
سپلیمنٹری کیٹیگری
ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریلے مریدیتھ، ملتان سلطانز نے جانسن چارلس، لاہور قلندرز نے ٹام کرن، کوئٹہ گلیڈی ایٹٹرز نے کوشل مینڈس اور پشاور زلمی، کراچی کنگز نے بالترتیب الزاری جوزف اور کین ولیمسن کو منتخب کیا ہے۔
راؤنڈ 2:
پشاور زلمی نے احمد دانیال، اسلام آباد یونائیٹڈ نے وین ڈر ڈوسن، ملتان سلطانز شائے ہوپ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سین ایبٹ، کراچی کنگز محمد نبی جبکہ لاہور قلندرز نے سیم بلنگز کا انتخاب کیا ہے۔
راؤنڈ 3:
تیسرے راؤنڈ کی پہلی پک میں کراچی کنگز نے عمیر بن یوسف کو منتخب کیا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے یاسر خان، کوئٹہ نے شعیب ملک کا انتخاب کیا ہے۔
راؤنڈ 4:
ملتان سلطانز نے محمد عامر برکی اور لاہور قلندرز نے محمد نعیم کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔کراچی کنگز نے مرزا مامون امتیاز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری پک میں دانش عزیز کو منتخب کیا۔