منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اب بھی خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہا، فخر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ 10 میں لگاتار دوسرا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے فخر زمان کا کہنا ہےکہ وہ اب بھی خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہے۔

پاکستان کے جارح مزاج اسٹار اوپنر فخر زمان جو انجری کے بعد پی ایس ایل 10 میں حسب سابق لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اپنے ٹیم کو مسلسل دو میچز جتوانے کے ساتھ دونوں میچز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے ہیں۔

تاہم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان ابھی خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کرتے اور اس کا اظہار اوپنر نے خود کیا۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانےکے بعد فخر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہے۔ انجری کے بعد واپس آنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمت رہا، جو ایک چانس ملا۔ جیت کا کریڈٹ ڈیرل مچل اور بولرز کو جاتا ہے۔

لاہور قلندر نے پی ایس ایل 10 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنے اگلے دونوں میچز جیتے۔

کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے خلاف فخر زمان نے 39 گیندوں پر 67 اور کراچی کنگز کے خلاف 47 گیندوں پر 76 رنز کی وننگ اننگز کھیلیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ تین ہفتے آرام اور ری ہیب کے بعد اب وہ پی ایس ایل میں اپنی روایتی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں