اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

پی ایس ایل10 فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستان سپرلیگ 10 کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کوخراج تحسین پیش کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو بھی جاری کردی ہے، نیول چیف نے کہا کہ آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی، پاک بحریہ نے سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کی۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ بنیان مرصوص میں سمندر میں دشمن کے جارحانہ عزائم کو بروقت روکا، پاکستان نیوی نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

نیول چیف کا جنگی مہارت کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مہارت اور حکمت عملی پاک بحریہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے۔

کس ٹیم کا پی ایس ایل چیمپئن بننا مشکل ہے؟ سابق کرکٹر نے بتادیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں