پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

کوشش تھی کوئٹہ کو فائنل جتواؤں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، حسن نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن نواز  نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر جو غلطیاں کیں ان پر کام کیا۔

یہ بات انہوں نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ہر ممکن کوشش تھی کوئٹہ گلیڈیئٹر کو فائنل میچ جتواؤں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
ایمرجنگ پلیئر ہونے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر حسن نواز پی ایس ایل10کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے پائے ہیں حسن نواز  نے مجموعی طور پر 399رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز ان فٹ ہو گئے تھے، حسن نواز کا پریکٹس سیشن کے دوران پاؤں مڑ گیا تھا، انہیں ریسکیو کی گاڑی کے ذریعے ایکسرے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کیلئے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر پریکٹس میں مصروف تھی۔ تاہم اس وقت تک یہ خیال کیا جارہا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے فائنل کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز شاید ٹیم میں شامل نہ ہوسکیں۔

مزید پڑھیں : پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز نے صرف ایک گیند قبل اس دلچسپ مقابلے میں گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی

پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں