پی ایس ایل 10 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف باآسانی 18ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آندریز گھاؤس نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کولن منرو 45 اور صاحبزادہ فرحان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 36 اور یاسر خان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
View this post on Instagram
افتخار احمد 10 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کا نشانہ بنے، مائیکل بریسیول نے 9 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد نواز، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، طیب طاہر اور کرس جارڈن پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، آندرے گھاؤس، جیسن ہولؑڈر، سلمان ارشاد اور سعد مسعودکو شامل کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
پی ایس ایل 10 میں پوائئنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ ٹاپ پر ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایک میچ جیت کر آخری نمبر پر ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں اسلام آباد کی ٹیم 17 میں سے 9 میں فاتح رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔