پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

’پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کیلیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے بولر فواد علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اپنے میچز کھیلنے کے لیے لاہور میں موجود ہے۔

کراچی کنگز نے باصلاحیت فاسٹ بولر فواد علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ شان ٹیٹ بچپن سے آئیڈیل ہیں، سوچا نہ تھا کہ ایک دن وہ کوچ بھی ہوں گے۔ میں ان سے بہت کچھ بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

فواد علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں سینئر بولرز حسن علی اور میر حمزہ کےساتھ بولنگ کر رہا ہوں۔ وہ بتاتے رہتے ہیں۔ اسپیڈ پر بہت کام کیا ہے اور اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے کہاکہ کپتان ڈیوڈ وارنر بھی رہنمائی کرتے رہتے ہیں اور ہمیشہ کہتے ہیں کہ محنت جاری رکھو۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں