پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے نوجوان مڈل آرڈر خوشدل شاہ نے لیگ کی 10 سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے صرف فتح ہی نہیں سمیٹی بلکہ اس ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کی دس سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
خوشدل شاہ ایسی مشکل صورتحال میں بیٹنگ کے لیے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے جب کہ ملتان سلطانز کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے چار کھلاڑی صرف 79 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
اس موقع پر خوشدل شاہ نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 142 قیمتی رنز جوڑے۔میچ میں جہاں جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 101 رنز کی فتح گر اننگ کھیلی، وہیں خوشدل نے 37 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس اننگ میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
خوشدل شاہ یہ اننگ کھیلنے کے ساتھ ہی پی ایس ایل کی 10 سالہ تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
اس سے پہلے یہ اعزاز دو کھلاڑیوں شرفین ردر فورڈ اور کیرون پولارڈ کے پاس مشترکہ طور پر تھا، انہوں نے پی ایس ایل 9 میں اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے چھ یا اس سے نیچے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 58، 58 رنز اسکور کیے تھے۔
کراچی کنگز سے بدترین شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک کا اپنے ’’کپتان‘‘ پر گہرا طنز