جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

کراچی کنگز کی پی ایس ایل 10 کیلیے بھرپور تیاریاں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین لیگ کراچی کنگز کی دسویں سیزن کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن کیا۔

دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ لیگ میں سب کی پسندیدہ فرنچائز کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی پر نظریں جما لیں اور حریفوں سے مقابلے کے لیے کمر کس لی۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی ٹرافی ایک بار پھر اٹھانے کے عزم کے ساتھ بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ روی بوپارا کی نگرانی میں مسلسل دوسرے روز بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

بولرز نے نئے کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی اور لائن ولینتھ پر کام کرتے ہوئے بولنگ خامیوں کو دور کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور ہیڈ کوچ روی بوپارا سمیت ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے غیر ملکی اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کے کے کپتان ڈیوڈ وارنر، افغانستان کے محمد نبی، بنگلہ دیش کے لٹن داس، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور ٹیم سائفرٹ نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

ہیڈ کوچ روی بوپارا کہتے ہیں کراچی کنگز کیساتھ طویل عرصے سے تعلق ہے۔ ہمارا مقصد بہترین کرکٹ کھیلنا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی شمولیت نے ٹیم مضبوط تر بنا دی ہے۔ ہمارا اسکواڈ متوازن ہے اور جیت کے لیے پر امید ہیں۔

واضح رہےکہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

PSL 10 اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں