پی ایس ایل 10 مئیں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز 19.1اوورز میں 136 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
خوشدل شاہ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن علی 27 رنز بناسکے، کپتان ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
عرفان خان 6 اور عباس آفریدی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹم سائفرٹ اور شان مسعود نے 18، 18 رنز اسکور کیے۔
View this post on Instagram
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔
فخر زمان نے 75 اور ڈیرل مچل نے 76 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
View this post on Instagram
سیم بلنگز 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نعیم کو 7 رنز پر حسن علی نے آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے چار اور عباس آفریدی نے ایک، وکت حاصل کی۔
View this post on Instagram
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
View this post on Instagram
لاہور قلندرز کی ٹیم میں جہانداد خان کی جگہ زمان خان شامل ہیں جبکہ کراچی کنگز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
View this post on Instagram
شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل بنا کر دفاع کریں، پہلا میچ مشکل رہا ہر ٹورنامنٹ میں ایسا ہوتا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ تاس جیتتے تو فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ہم نے وننگ کمبینیشن برقرار رکھا ہے۔