ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کی دوسری کامیابی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 176 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بناسکی۔

محمد عامر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان سعود شکیل نے بھی 33 رنز بنائے۔

کوشل مینڈس 12 رنز بناسکے، حسن نواز ایک، فن ایلن 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رائلی روسو بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف نے تین رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان ڈیوڈ وارنر نے 27 اور ٹم سائفرٹ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

محمد ریاض اللہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ ایک اور عرفان خان 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نبی نے 18 رنز بنائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد،  اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر سعود شکیل الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پچ دیکھنے میں تھوڑی خشک لگ رہی ہے، اس پچ پر 180 سے زیادہ رنز بہت اچھے ہوں گے۔

کراچی کنگز میں شان مسعود، عرفان منہاس، ایڈم ملن اور فواد علی کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ محمد نبی، میر حمزہ، عامر جمال اور ریاض اللہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، کوشش ہوگی کراچی کنگز کو 160 سے 170 کے اسکور تک محدود رکھیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے دو میچ کھیلے ہیں، ایک میں کامیابی اور لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست ہوئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی دو میں سے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں