پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا۔
جیمز ونس نے 42 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ وارنر نے 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، محمد نبی 26 رنز بناسکے۔
بین میک ڈرموتھ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کروں گا، اس پچ پر 170 سے 180 رنز تک روکنا کامیابی ہوگی۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا ٹوٹل بنا کر دفاع کرنے کی کوشش کریں گے، ٹم سائفرٹ کی جگہ بین مک ڈرمٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کو بھارتی اشتعال انگیز حملوں کے باعث نو مئی کو ملتوی کر دیا گیا تھا جس کا آج 17 مئی سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔
رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز آٹھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 5 میں کامیابی ملی اور 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
پشاور زلمی کو 4 میچز میں فتح حاصل ہوئی اور 4 میں ناکامی کا سامنا رہا، پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔