ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

لاہور قلندرز نے وہ کر دکھایا جو پی ایس ایل میں‌ کوئی اور ٹیم نہ کر سکی!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل دو بار جیتنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا جو اب تک کوئی دوسری ٹیم نہ دے سکی۔

پاکستان سپر لیگ 10 میں لاہور قلندرز آج کوالیفائر 2 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کر رہی ہے۔ جیتنے والی ٹیم اتوار 25 مئی کو کوئٹہ گلیڈیئٹرز سے فائنل کھیلے گی۔

تاہم آج کے میچ کے نتیجہ سے قطع نظر لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں ایسا منفرد کارنامہ انجام دیا ہے، جو اس سے قبل آج تک کوئی دوسری ٹیم انجام نہ دے سکی ہے۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل کے دو سیزن میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف ایلیمینٹرز مقابلے میں لاہور قلندرز کے بلے بازوں نے 12 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی رواں پی ایس ایل سیزن میں لاہور قلندرز کے بلے بازوں کی جانب سے لگائے گئے چھکوں کی تعداد 103 ہوگئی۔

اس سے قبل 2023 کے سیزن میں لاہور قلندرز کے بیٹرز نے 100 چھکے لگائے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے 2022 اور 2023 میں لگاتار پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

صاحبزادہ فرحان، ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہو گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں