پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 140 رنز کا ہدف باآسانی 17.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کولن منرو نے ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی، سلمان علی آغا 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
صاحبزادہ فرحان 25 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے، آندریز گھاؤس 4 رنز بناسکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف ملا تھا۔
عبداللہ شفیق 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، سکندر رضا 23 اور ڈیرل مچل 13 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
فخر زمان ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ویزے صفر اور کپتان شاہین آفریدی 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
View this post on Instagram
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 اور کپتان شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
شاداب خان نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، ڈیریل مچل، سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے بہترین کھلاڑی ہیں۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ پہلا میچ ہے نہیں جانتے پچ سے کس کو مدد ملے گی، بیٹنگ لائن بڑی ہو تو دباؤ تھوڑا کم ہوتا ہے۔
یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف پی ایس ایل میں 19 میچز کھیلے جس میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی اور 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 10 میں اعزاز کا دفاع کررہی ہے۔
پلیئنگ الیون
View this post on Instagram