منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

محمد عامر نے میچ کے دوران گھورتے ہوئے کیا کہا؟ صائم ایوب نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں صائم ایوب نے محمد عامر کیساتھ گراؤنڈ میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔

میچ کے دوران گراؤنڈ میں اس گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صائم ایوب، محمد عامر کی گیند پر شاٹ کھیلنے گئے اور ناکام رہے اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔

میچ کے بعد پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی صائم ایوب نے پریس کانفرنس کی جہاں صحافی نے ان سے پوچھا کہ محمد عامر نے گراؤنڈ میں انہیں کیا کہا تھا؟

جس پر صائم ایوب نے کہا کہ گراؤنڈ میں اس طرح کمنٹس پاس ہوتے رہتے ہیں، بولر کہتا ہے میری بال پر کھیل کر دکھاؤ اور بیٹر کہتا ہے تیز پھینک پر دکھاؤ۔

صائم ایوب نے مزید کہا کہ اس طرح کے کمنٹ پاس ہونا کوئی بڑی بات نہیں ایسا گرانڈ میں چلتا رہتا ہے اس میں سیریس ہونے والی کوئی بات نہیں۔

PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں