جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کی یو اے ای منتقلی، چیئرمین پی سی بی کا رد عمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے راولپنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اقدام کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ واضح طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کومتاثر کرنے کیلیے بھارت نے اقدام کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے پیش نظر بقیہ میچز کی یو اے ای منتقلی کا فیصلہ کیا ہے، ملکی و غیر ملکی مہمانوں کومحفوظ رکھنے کیلئے میچز یو اے ای منتقل کررہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ممکنہ بھارتی نشانہ بننے سے محفوظ رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کی ذہنی تندرستی یقینی بنانا اہم ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کا ہمیشہ سے موقف ہے سیاست اور کھیلوں کو الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ملتوی ہونے پر اہم اپ ڈیٹ فراہم کی تھی۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کا آج کا میچ ری شیڈول ہوگا اور ملتوی میچ کی ٹکٹ کے واپس کیے جائیں گے۔

بورڈ کے مطابق جن لوگوں نے آج کے میچ کی ٹکٹ خریدے ان کو پیسے واپس ملیں گے۔

پلے آف کے تین میچ سے قبل راؤنڈ کے چار میچز باقی ہیں جن میں پلے آف کے لیے تین ٹیموں کا فیصلہ ہونا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلہ ہوگیا

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہونے والا تھا جو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنڈی اسٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ اسٹریٹ ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کے قریب بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں