منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا پشاور زلمی سے شکست کے بعد کہنا تھا کہ ہم یہ تیسرا مسلسل میچ ہارے ہیں، جو نتائج سامنے آئے ہیں ہم ان سے خوش نہیں ہیں۔

سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چار سے پانچ وکٹیں جلدی گرگئیں جس کی وجہ سے مومینٹم نہیں حاصل کرسکے۔

اُنہوں نے کہا کہ آپ میچ ہارنے کے بعد تبدیلیاں کرنا شروع کردیتے ہیں، کوئی بھی ٹیم مسلسل اچھا نہیں کرسکتی، میں شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہوں، ہم اچھے نتائج نہیں دے سکے۔

کوچ جولین ووڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلا میچ ہارنے کے بعد پھر اُبھر نہیں سکے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 109 رنز کا ہدف 13 اوورز میں باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

مچل اووین ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم کو 8 رنز پر شاہد عزیز نے بولڈ کیا، میکس برائنٹ 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

‘ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی’

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں