پی ایس ایل 10 کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 229 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناسکی۔
سکندر رضا کی 50 اور سیم بلنگز کی 43 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔
فخر زمان 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نعیم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اوپنر یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خان نے 39 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
ایشٹن ٹرنر 15 رنز بناسکے، افتخار احمد نے 18 گیندوں پر44 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز کی جانب سے رشاد حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین اور آصف آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہمارا ریکارڈ اچھا ہے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، یاسر خان اور جوش لٹل کو ٹیم مٰں شامل کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سیزن ٹین میں ملتان سلطانز نے تین میچ کھیلے ہیں اور کوئی بھی میچ نہ جیت سکے، قلندرز نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری حاصل ہے، 19 میں سے 10 جیتے، 9 میچوں میں فتح قلندرز کا مقدر بنی ہے۔