منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 109 رنز کا ہدف 13 اوورز میں  باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

مچل اووین ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم کو 8 رنز پر شاہد عزیز نے بولڈ کیا، میکس برائنٹ 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شائے ہوپ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، طیب طاہر 22 اور کپتان محمد رضوان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہد عزیز 1 اور ڈیوڈ ولی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد عامر برکی 3 اور یاسر خان 10 رنز بنا کر چلتے بنے۔

پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ اور معاذ صداقت نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، علی رضا، صائم ایوب اور الزاری جوزف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور کے لیے میچ جیتنا لازم ہے اگر آج کا میچ ہارے تو اگلے دونوں میچوں کو لازمی جیتنا ہوگا، بابر الیون نے اب تک 7 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی پانچویں اور ملتان سلطانز کی آخری پوزیشن ہے اور رضوان الیون پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں سلطانز کا پلڑا بھاری ہے 17 میں سے 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں