بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کی بحالی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر ٹوئٹ کرکے بتایا کہ پی ایس ایل وہیں سے شروع ہوگا جہاں روکا گیا تھا، ہم متحد ہیں اور کرکٹ کا جشن منائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے، پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائیگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر کرکٹ کے اسپرٹ کا جشن منانے جارہے ہیں، تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 10 اور بھارت میں آئی پی ایل کا ٹورنامنٹ جاری تھا،لیکن مودی سرکار کے جنگی جنون کے باعث دونوں لیگز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ اختتامی مراحل میں جاری ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل اور پلے آف مرحلے کے تین میچز سمیت مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جانے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے باعث دو روز قبل پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابتدائی طور پر دبئی منتقل کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر کیا کہا؟

ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیتھن لیون، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں