پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کی تیاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی۔
پی ایس ایل سیرن 10 میں معروف گلوکار علی ظفر آواز کا جادو جگائیں گے، گلوکارہ نتاشابیگ اور ابرار الحق بھی ان کا ساتھ نبھائیں گے۔
آفیشل اینتھم کی تیاری کی ویڈیو پی ایس ایل کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں علی ظفر کو منہ پر نقاب کرے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو ہوگا، جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ، 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
شائقین کو ایک شاندار کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔