ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب، علی ظفر اور عابدہ پروین نے آواز کا جادو جگایا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر اور عابدہ پروین نے آواز کا جادو جگایا۔

پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں فلائنگ مین نے دھماکے دار انٹری دی اور ٹرافی اسٹیج تک پہنچائی۔

لیجنڈری گلوکار عابدہ پروین نے صوفیانیہ کلام گا کر سماں باندھ دیا۔

ینگ اسٹنرز نے بھی تماشائیوں کا جوش بڑھایا، علی ظفر نے بھی ’الے‘ اور ’لاڑشا پخاور‘ گنگنایا۔

علی ظفر، ابرار الحق اور نتاشا بیگ نے آفیشل اینتھم گا کر سب کو جھومنے پر مجبور کیا، تقریب کے اختتام پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے پنڈی کا آسمان رنگوں روشنیوں میں نہلا دیا۔

PSL 10- پی ایس ایل  کی تمام خبریں

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کا پہلا میچ آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں دو ایلیمنیٹر اور فائنل بھی شامل ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے جس میں 13 مئی کو ہونے والا پہلا کوالیفائر بھی شامل ہیں جبکہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پانچ، پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔

بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت جاری رکھیں گے، جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کے ساتھ نئے کپتان ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں