پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کو تو بڑے انعامات مل ہی رہے ہیں اب میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے شائقین پر بھی انعامات کی برسات ہوگی۔
دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ 10 کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں میچز کے دوران جہاں کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔ اب شائقین کرکٹ کے لیے یہ بڑی خبر ہےکہ اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں پر بھی انعامات کی برسات ہوگی۔
اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو ہر میچ میں موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم یہ انعام اس خوش نصیب کو دیا جائے گا، جو پی ایس ایل میچ کا ٹکٹ رکھتا ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل 10 کے اب ہر میچ میں ایک خوش نصیب ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لوکی ایپ جو ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، بذریعہ آن لائن شرکت کرسکیں گے۔
شائقین کرکٹ میچ ٹکٹ کا کیو آر کوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرکے قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے، جیتنے والے خوش نصیب کا نام کا اعلان ہر میچ کی اننگ بریک کے دوران اکیا جائے گا۔
پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹ آن لائن حاصل کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں جبکہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔
کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا