ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ ملتان سلطانز کی یہ تیسری شکست ہے، میچ کی خاص بات فاسٹ بولر علی رضا کی شاندار 4 وکٹیں تھیں۔
پی ایس ایل 10 کے اس میں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹی، پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے 4 بڑے شکار کیے۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ جواب میں ملتان سلطانز 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
مذکورہ میچ میں عارف یعقوب نے تین وکٹیں لیں جبکہ مائیکل اووین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، لیکن علی رضا کی 4 وکٹوں نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔
پشاور زلمی کے فاسٹ بالر علی رضا نے پہلی وکٹ کامران غلام کی لی جنہوں نے 6 رنز بنائے، اس وقت ملتان سلطان کا مجموعی اسکور 70 رنز تھا اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
علی رضا نے دوسری وکٹ 84 رنز پر مائیکل بریکسویل کی لی جو صرف 3 رنز بناسکے جبکہ تیسری وکٹ انہوں نے ایشٹن ٹرنر کی لی جو کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ چوتھی اور شاندار وکٹ انہوں نے افتخار احمد کی لی جب ملتان سلطان کا مجموعی اسکور 92 رنز 7کھلاڑی آؤٹ تھا۔
کھیل میں مجموعی طور پر پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی اور ملتان کی مکمل ناکامی دیکھنے میں آئی، یہ بات شروع سے ہی واضح تھی کہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا اور اسی دوران ملتان کی بیٹنگ لائن بھی بکھرتی چلی گئی۔
مزید پڑھیں : پشاور زلمی کی پہلی کامیابی، ملتان سلطانز کی تیسری شکست
میچ بظاہر یکطرفہ ضرور تھا مگر اس میں دلچسپی کا اہم پہلو فاسٹ بالر علی رضا کا وہ اسپیل واقعی قابل دید تھا جس نے شائقین کرکٹ کو داد دینے پر مجبور کردیا۔