پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی نے پہلی کامیابی حاصل کرلی جبکہ ملتان سلطانز کی ٹورنامنٹ میں تیسری شکست ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 228 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 15.5 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 120 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
View this post on Instagram
عثمان خان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، شائے ہوپ 20 اور محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز کے چھ بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، مائیکل بریسول 3 اور افتخار احمد 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
View this post on Instagram
پشاور زلمی کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عارف یعقوب نے تین وکٹیں حاصل کیں اور مائیکل اووین نے دو وکٹیں لیں۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ٹام کوہلر کیڈ مور نے 52 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کی، محمد حارث نے 21 گیندوں پر 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
View this post on Instagram
حسین طلعت 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، بابر اعظم اور صائم ایوب 2، 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مائیکل اووین نے 34 اور عبدالصمد نے 40 رنز بنائے
View this post on Instagram
ملتان سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل اور عبدالصمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
بابر اعظم نے کہا کہ اس میچ میں ہماری ٹیم مختلف نظر آئے گی، کوشش یہی ہے کہ نئے کمبی نیشن کے ساتھ اچھا پرفارم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ لک ووڈ، عارف یعقوب اور عبدالصمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، دو میچوں میں شکست ہوئی یہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پلیئنگ الیون
View this post on Instagram