بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 244 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 18.2 اوورز میں 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پشاور زلمی کی یہ سب سے بڑی شکست ہے۔

محمد حارث کی 87 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان بابر اعظم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 6 رنز بناسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پشاور کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور بین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا تھا۔

صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کولن منرو نے 40 اور سلمان علی آغا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اعظم خان 16 اور جیسن ہولڈر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، پشاور زلمی نے ایک تبدیلی کی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ ہماری بیٹنگ مضبوط ہے اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پہلے میچ میں بولنگ اچھی نہیں رہی تھی لیکن پہلے بیٹنگ یا بولنگ سے فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پلیئنگ الیون

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں