اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

صائم ایوب کے 50 اور حسین طلعت کے 35 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

بابر اعظم کو محمد عامر نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، محمد حارث 13 اور ٹام کوہلر کیڈمور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹز کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور محمد عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سعود شکیل نے 59 اور فن ایلن نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

حسن نواز 32 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رائلی روسو 21 اور کوشل مینڈس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، الزاری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پع پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پہلا میچ ہے ابتدائی  6 اوورز میں وکٹیں لینےکی کوشش کرینگے، ٹیم سے بہت امیدیں ہےکوشش کرینگے اچھا پرفارم کریں۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں