جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کا میلہ ایک دن کے بعد سجنے کو تیار ہے جس کیلئے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریگی، پرامن اور محفوظ ماحول میں میچز کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پی سی بی، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سےکوآرڈینیشن مکمل ہے، پی ایس ایل سیزن 10 میں مجموعی طور پر 21 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ راولپنڈی میں 5 ہزار، ملتان میں 8 ہزار اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں بھی غیر ملکی کھلاڑی رنگ جمائے گے جبکہ 10واں سیزن کھیلنے کے لیے کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان بھی پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ شب کراچی پہنچنے والے ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن اور جوش لٹل نے ملتان سلطانز کو جوائن کرنے کے بعد ان کے ساتھ پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی، شائے ہوپ اور مائیکل بریسویل آج پاکستان پہنچیں گے۔

 بدھ کی صبح شان ایبٹ، کائل جیمیسن، عقیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ گئے اور ہوٹل میں اسکواڈ کوجوائن کیا، رایلی روسو پہلے ہی ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔

بنگلادیش کے لٹن داس نے بھی کراچی کنگز کو جوائن کرلیا۔ ٹم سائفرٹ نے بھی کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کیا۔

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں