جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اسکاٹش بیٹر جارج منسی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے اسکاٹش بیٹر جارج منسی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز کے لیے کراچی کنگز نے اپنی بیٹنگ لائن اپ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کے معروف ٹی ٹوئنٹی بیٹر جارج منسی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

جارج منسی جنہیں دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں دھواں دار بیٹنگ کے لیے جانا جاتا ہے ٹیم کو اسلام آباد میں جوائن کریں گے۔

ان کا بے خوف انداز کراچی کنگز کی پاور پلے میں دباؤ ڈالنے اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی حکمت عملی میں اہم ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے اور پلے آف کی دوڑ میں مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہے۔

کنگز کا اگلا مقابلہ 17 مئی کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی سے ہوگا جو کوالیفائر میں براہِ راست رسائی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں