بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیتنے پر لاہور قلندرز کو کتنی انعامی رقم ملی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ایونٹ میں فتح حاصل کرلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے سخت مقابلے کے بعد 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

لاہور قلندرز نے ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے سے زائد) بھی حاصل کر لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رنز اپ ٹیم کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالرز (5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مزید کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

وزیر اعظم نے تمام کھلاڑیوں بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی شرکت سے اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں