پاکستان کا سب بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر نشر کیا جائے گا۔
دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک اور پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 10 ملک کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر نشر کیا جائے گا اور شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کے ایکشن اور سنسنی خیزی سے بھرپور مقابلے براہ راست اے اسپورٹس پر دیکھ سکیں گے۔
اے اسپورٹس کے علاوہ سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی پر بھی یہ مقابلے براہ راست دکھائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پی ایس ایل 10 کے پاکستان سے باہر تمام خطوں کے لیے نشریاتی حقوق ٹرانس گروپ نے حاصل کر لیے ہیں اور دنیا کے مختلف چینلز پر پی ایس ایل کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان کے میداںوں میں سجنے والا یہ کرکٹ میلہ 39 دن تک جاری رہے گا۔ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا جائے گا۔