شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں آج دفاعی چیمپیئن اسلام آبادیونائیٹڈ کامقابلہ لاہور قلندرز سےہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل 2017میں آج شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام یونائیٹد اور لاہور قلندرز کی ٹیم ٹکرائے گی،میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 9بجےشروع ہوگا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک پانچ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے وہ دو میچوں میں فاتح رہی جبکہ تین میں قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک 5میچ کھیلے ہیں جن میں سےتین میں اسے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ دو میچوں میں مصباح الحق کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی
یاد رہےکہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اوپنر سمتھ کے ناقابلِ شکست 71 رنز کی اننگ نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔
مزید پڑھیں:سرفراز اور پیٹرسن کی عمدہ بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب
واضح رہےکہ دو روز قبل شارجہ اسٹڈیم میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو201رنز کا بڑاہدف دیاتھاتاہم اس کے باوجود سرفرازاحمد کی ٹیم نے قلندرز کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔