کراچی: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تین کھلاڑیوں کو پوچھ گچھ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ان میں محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقاربابر شامل ہیں۔
اسپورٹس اینکر نجیب الحسنین نے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی بات حتمی نہیں، اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا، کھلاڑیوں کے نام آتے رہیں گے اور پوچھ گچھ ہوتی رہے گی تاہم تحقیقات سے قبل یہ کہہ دینا بہت آسان ہے کہ فلاں کھلاڑی ملوث ہے، ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
یہ پڑھیں: کھلاڑیوں کے بکیز سے رابطے ایک پاکستانی کرکٹر نے کرائے، انکشاف
انہوں نے کہا کہ دو کھلاڑیوں کے نام آئے ، انہیں وطن واپس بھیجا گیا اب ان کے قریب کون کون تھا، کون کون ان کی نقل و حرکات سے واقف تھا یہ سوالات تو تمام کھلاڑیوں سے ہوں گے صر ف اس پوچھ گچھ پر یہ کہہ دینا غلط ہے کہ فلاں کھلاڑی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرفان سے پوچھ گچھ کی گئی بعدازاں اسے اجازت دے دی گئی کہ وہ پی ایس ایل کھیلے کیوں کہ اس کا اسپاٹ فکسنگ سے تعلق ثابت نہیں ہوا اسی طرح بہت سے لڑکوں کے نام آئیں گے اور کلیئر ہوتے رہیں گے۔
http://www.arynews.tv/ud/ethi-%e2%80%8fnajamsethi-55m55-minutes-ago-more-13-pcb-acu-has-questioned-m-irfan-inquiry-will-continue-he-does-not-face-any-immediate-suspension/
قبل ازیں پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ محمد عرفان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے تاہم انہیں معطل نہیں کیا گیا وہ میچ کھیل سکتے ہیں اسی طرح ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن بھی اپنے میچز کھیل سکتے ہیں۔
محمد عرفان اسلام آباد یونائیٹڈ، شاہ حسن کراچی کنگز اور ذوالفقار بابر کا تعلق کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہے، اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری ہے۔
اسی سے متعلق: محمدعرفان سےانکوائری کی‘معطل نہیں کیا‘نجم سیٹھی
واضح رہے کہ دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کی بکیز سے ملاقاتوں کے انکشاف کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، اب تک محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔