ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

اسپاٹ فکسنگ: پوچھ گچھ کے بعد 3 کھلاڑی کلیئر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تین کھلاڑیوں کو پوچھ گچھ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ان میں محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقاربابر شامل ہیں۔


اسپورٹس اینکر نجیب الحسنین نے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی بات حتمی نہیں، اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا، کھلاڑیوں کے نام آتے رہیں گے اور پوچھ گچھ ہوتی رہے گی تاہم تحقیقات سے قبل یہ کہہ دینا بہت آسان ہے کہ فلاں کھلاڑی ملوث ہے، ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: کھلاڑیوں کے بکیز سے رابطے ایک پاکستانی کرکٹر نے کرائے، انکشاف


انہوں نے کہا کہ دو کھلاڑیوں کے نام آئے ، انہیں وطن واپس بھیجا گیا اب ان کے قریب کون کون تھا، کون کون ان کی نقل و حرکات سے واقف تھا یہ سوالات تو تمام کھلاڑیوں سے ہوں گے صر ف اس پوچھ گچھ پر یہ کہہ دینا غلط ہے کہ فلاں کھلاڑی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان سے پوچھ گچھ کی گئی بعدازاں اسے اجازت دے دی گئی کہ وہ پی ایس ایل کھیلے کیوں کہ اس کا اسپاٹ فکسنگ سے تعلق ثابت نہیں ہوا اسی طرح بہت سے لڑکوں کے نام آئیں گے اور کلیئر ہوتے رہیں گے۔

http://www.arynews.tv/ud/ethi-%e2%80%8fnajamsethi-55m55-minutes-ago-more-13-pcb-acu-has-questioned-m-irfan-inquiry-will-continue-he-does-not-face-any-immediate-suspension/

قبل ازیں پی ایس ایل کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ محمد عرفان سے پوچھ  گچھ کی گئی ہے تاہم انہیں معطل نہیں کیا گیا وہ میچ کھیل سکتے ہیں اسی طرح ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن بھی اپنے میچز کھیل سکتے ہیں۔

محمد عرفان اسلام آباد یونائیٹڈ، شاہ حسن کراچی کنگز اور ذوالفقار بابر کا تعلق کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہے، اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری ہے۔

اسی سے متعلق: محمدعرفان سےانکوائری کی‘معطل نہیں کیا‘نجم سیٹھی

واضح رہے کہ دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کی بکیز سے ملاقاتوں کے انکشاف کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، اب تک محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، عماد وسیم


خیال رہے کہ پی ایس ایل کے خلاف سازش یا کراچی کنگز سے دشمنی میں کچھ نجی چینلز نے کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم کے خلاف جھوٹی خبریں چلادیں جس پر عماد وسیم نےٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے خلاف چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میں نے ہمیشہ دیانت داری سے کرکٹ کھیلی، میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں، کراچی کنگز کے لیے بھی ہمیشہ ایمان داری سے کھیلا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں