اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا سنسنی خیز ٹاکرا

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، سنسنی خیز ٹاکرا رات نو بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن تھری اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے آخری راؤنڈ میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

شارجہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرا رات نو بجے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

پلے آف میں رسائی کیلئے کراچی کنگز کو آج لازمی فتح درکار ہے، کامیابی کی صورت میں نہ صرف اگلے مرحلے میں انٹری بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے راؤنڈ میچ کی ہار کا بدلہ بھی لے سکتا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ14 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کی ٹیم ٹی 20 اسپیشلسٹ مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی، کراچی کنگز 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز


آئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوئے ڈین لے، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، شاہد آفریدی، محمد رضوان، اسامہ میر، محمد عرفان (جونیئر)، محمد عامر، عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ


مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں