اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی کنگز کی شاندار فتح، ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

 دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے بائیسویں میچ میں کراچی کنگز نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دے دی، عماد الیون فتح حاصل کرنے کے بعد پوائٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا 22واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا، کراچی کی قیادت عماد وسیم نے جبکہ سلطانز کی کپتانی شعیب ملک نے کی۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی تو جوائے ڈین لے اور لینڈل سیمنز میدان میں آئے، پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری تاہم نئے آنے والے بلے باز بابر اعظم نے اوپنر کے ساتھ 118 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور ایونٹ کا سب سے بڑا 189 رنز کا ہدف اسکور بورڈ پر سجانے میں مدد فراہم کی۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بعد ازاں ڈین لے 139 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 169 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

عماد الیون کی جانب سے ڈین لے 55 گیندوں پر 78 جبکہ بابر اعظم 39 گیندوں پر 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، کولن انگرام نے 8 باؤلز کا سامنا کرتے ہوئے 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، سلطانز کی جانب سے ول جونز 2 وکٹیں لے کر سرفہرست باؤلر رہے۔

 

ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، ملک الیون کی پہلی وکٹ 41 کے مجموعی اسکور پر گری بعد ازاں 52، 53، 58، 76، 79، 86، 98، 99 اور 125 کے مجموعی اسکور پر گریں۔

ملک الیون کے سہیل تنویر 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کراچی کنگز کے شاہد آفریدی نے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ علاوہ ازیں عرفان جونیئرنے2، عماد وسیم، عثمان خان اورمحمدعامر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ملتان سلطانز اننگز خلاصہ

انیسویں اوور کی چوتھی گیند پر سلطانز کا آخری کھلاڑی بھی 125 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوا، اس طرح کراچی کنگز نے ملک الیون کو 63 رنز سے شکست دی۔

اٹھارویں اوور میں سلطانز کا مجموعی اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 تک پہنچا۔

سترہویں اوور میں سلطانز کی ٹیم صرف 2 رنز بنا سکی جس کے بعد مجموعی اسکور 101 تک پہنچا۔

محمد عامر نے اننگز کا سولہواں اوور کروایا جس میں سلطانز کو ایک اور کھلاڑی کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 تک پہنچا۔

جوئے ڈین لے نے اپنا دوسرا اور اننگز کا پندرہواں اوور کروایا جس میں سلطانز کی ٹیم صرف 7 رنز حاصل کرسکی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 97 تک پہنچا۔

شاہد آفریدی نے اپنا چوتھا اور اننگز کا چودہواں اوور کروایا جس کے اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 90 تک پہنچا۔

تیرہویں اوور میں ملتان سلطانز کا ایک اور کھلاڑی پویلین روانہ ہوا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 87 تک پہنچا۔

اننگز کے بارہویں اور اپنے تیسرے اوور میں شاہد آفریدی نے وکٹ لینے کا سلسلہ بدستور جاری رکھتے ہوئے شعیب ملک کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 79 تک پہنچا۔

دسویں اوورز کے اختتام پر ملتان سلطانز کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 77 پر پہنچا۔

نویں اوور میں ملتان سلطانز کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کر سکی جس کے بعد مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 66 تک پہنچا۔

آٹھویں اوور میں شاہد آفریدی نے پولارڈ کو کلین بولڈ کر کے ڈریسنگ روم کی طرف روانہ کیا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 62 تک پہنچا۔

ساتویں اوور میں کنگز کے کپتان عماد وسیم نے احمد شہزاد کو پویلین کی راہ دکھائی یوں سلطانز کو تیسری وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

چھٹے اوور میں صہیب مقصود عثمان شنواری کی گیند کو سمجھ نہ سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، یوں سلطانز کو 51 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

پانچویں اوور میں کراچی کنگز کو بڑی کامیابی ملی، عرفان جونیئر نے کمار سنگاکارا کو پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 13 گیندوں پر 18 رنز اننگز کھیلی، پانچ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 42 تک پہنچا۔

چوتھے اوور میں 13 زنر کا اضافہ ہوا اور ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 13 تک پہنچا۔

تیسرے اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد ملک الیون کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 24 تک پہنچا۔

محمد عامر نے اننگز کا دوسرا اور اپنا پہلا اوور کیا جس میں ملک الیون کے اوپنرز صرف 2 رنز بنا سکے، اوور اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 16 تک پہنچا۔

ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا جبکہ پہلا اوور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کیا، اوور اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 14 تک پہنچا۔

کراچی کنگز اننگز خلاصہ

آخری پانچ اوورز میں کراچی کنگز نے مجموعی اسکور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز کا اضافہ کیا، مقررہ اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

سولہویں اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 128 تک پہنچا۔

پندرہویں اوور میں دونوں بلے بازوں نے 100 رن کی پارٹنر شپ مکمل کی اور اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 121 تک پہنچا۔

چودہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 106 تک پہنچا۔

تیرہویں اوور میں کراچی کنگز کے دونوں بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 95 تک پہنچایا۔

بارہویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 85 تک پہنچا۔

گیارہویں اوور میں ایک چھکے کی مدد سے مجموعی اسکور میں 9 رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 76 تک پہنچا۔

کراچی کنگزکےجوڈین لی نے دسویں اوور میں ملتان سلطانزکےخلاف نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 33 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 68 تک پہنچا۔

آٹھویں اوور میں ٹیم کے مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ ہوسکا۔

ساتویں اوور میں چوکے کی باؤنڈری کا سلسلہ جاری رہا اور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 39 تک پہنچا۔

چھٹے اوور میں کراچی کنگز کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ کرسکی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 32 تک پہنچا۔

ڈین لے اور بابر اعظم نے پانچویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 30 تک پہنچایا۔

کراچی کنگز کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے واہے لینڈل سیمنز محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے چار رنز کی اننگز کھیلی، نئے آنے والے بیٹسمین بابر اعظم تھے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 22 تک پہنچا۔

تیسرے اوور میں ایک چوکے کے باعث مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 19 تک پہنچا۔

دوسرے اوور میں ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 9 تک پہنچا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز جوائے ڈین لے اور لینڈل سیمنز نے کیا، پہلے اوور میں ٹیم صرف ایک رن ہی بنا سکی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پر نمبر ہے۔ ملتان سلطانز نے اب تک 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 جیتے، 3 ہارے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

کراچی کنگز 7 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز اب تک 6 میچز کھیل چکا ہے جس میں سے 3 میچز میں فاتح رہا 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

ملتان اور کراچی کی ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


کراچی کنگز

کراچی کنگز کے پاس شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر، روی بوپارہ، بابر اعظم، کولن انگرم، سیف اللہ بنگش اور عثمان میر جیسے سپر اسٹارز ہیں۔


ملتان سلطانز

ملتان سلطانز میں بھی سلطانز کی بھرمار ہے۔ پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگا کارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس اسپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں